پی ٹی آئی کااحتجاج:عدالت کی وزارت داخلہ کوتفصیلی رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت

0
24

24نومبرکوتحریک انصاف کااحتجاج،عدالت نےوزارت داخلہ کوتفصیلی رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کردی۔
24نومبرکوتحریک انصاف کےاحتجاج کےخلاف اسلام آبادکےتاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پرچیف جسٹس عامرفاروق نےسماعت کی۔ڈی ایس پی لیگل ساجدچیمہ ،اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان ودیگراسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق نےحکومت اورانتظامیہ پربرہمی کااظہارکرتےہوئےریمارکس دئیےکہ آپ نےامن وامان بحال کرناتھامگرآپ نےپوراسلام آبادبندکردیا،درخواست گزارنے کہا ہمارے کاروبار کو چلنے دیں ،آپ نےہرجگہ کہااسلام آبادہائیکورٹ کےآرڈرپرہم اجازت نہیں دے رہے ۔عدالت نےکہاتھاشہریوں سمیت احتجاجی مظاہرین کےبنیادی حقوق کاخیال رکھیں۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ پی ٹی آئی سےبھی پوچھوں گاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی،پی ٹی آئی نےغلط کیاتوحکومت نےبھی غلط کیا، درخواستگزارکاکیاقصورتھا؟ان کے کاربار کو کیوں بندکیا؟
چیف جسٹس عامرفاروق نےوزارت داخلہ کوتفصیلی رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کردی۔
اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان نےکہاکہ کچھ رپورٹس آگئی ہیں اورکچھ رپورٹس ابھی آناباقی ہیں۔
عدالت نےاسٹیٹ کونسل پربرہمی کااظہارکرتےہوئےریمارکس دئیےکہ آپ پہلی بارپیش ہوئےہیں؟یہ ماہرانہ رائےوہاں دینی تھی۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ آپ نےاسلام آبادکوایسےبندکیاتھاججزسمیت میں بھی نہیں آسکا،میں اپنےآرڈرکاخودہی شکارہوگیاتھا،میں ان سےپوچھوں گاحکومت سےلڑائی میں عام شہریوں کاکیاقصورتھا؟
اسلام آبادہائیکورٹ نےوزارت داخلہ سےرپورٹ طلب کرتےہوئےسماعت آئندہفتےتک ملتوی کردی۔

Leave a reply