چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کےصدر منتخب

0
58

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کاصدر منتخب کرلیاگیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے شرکت کی۔
اےسی سی کےورچوئل اجلاس میں پاکستان کوصدارت دینےکافیصلہ کیاگیا،جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اگلے دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے۔

Leave a reply