چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس منصورسےجسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقاتیں

0
36

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس منصورعلی شاہ کےساتھ جسٹس یحییٰ آفریدی نےالگ الگ ملاقات کی۔
ذرائع کےمطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےچیمبرمیں ملاقات ہوئی ،جس دوران چیف جسٹس نےجسٹس یحییٰ آفریدی کومبارکبادبھی دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعدچیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی۔
ذرائع کےمطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس منصورعلی شاہ کےچیمبرمیں جاکر ملاقات کی،جب کہ نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔
ذرائع کےمطابق ریٹائرڈہونےوالے چیف جسٹس کےاعزازمیں فل کورٹ ریفرنس سے سینئر ترین جج خطاب کرتے ہیں تاہم قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس سے جسٹس یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے۔
یادرہےکہ 26ویں آئینی ترمیم کےنفاذکےبعدخصوصی پارلیمانی کمیٹی نےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےنئے چیف جسٹس کےلئے تین سینئرترین ججزکے نام مانگےتھے،جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام دیے گئے تھے۔

Leave a reply