چیمپئنزٹرافی کاشیڈول:پی سی بی اپنےموقف پرقائم

0
27

چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کےاعلان میں مزیدتاخیرکاامکان ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اپنےموقف پرقائم ہے۔
ذرائع کےمطابق موجودہ صورتحال میں شیڈول کااعلان اگلے24گھنٹےمیں مشکل ہے،پاکستان کرکٹ بورڈکےاپنےموقف پرڈٹےرہنےسےپیش رفت نہیں ہورہی،چیمپئنزٹرافی ہائبرڈماڈل پرتسیلم نہ کرنےپرپی سی بی اپنےموقف پرقائم ہے،اسٹیک ہولڈرزنےلچک دکھائی توپھرشیڈول کااعلان ایک دوروزمیں ممکن ہوسکےگا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ براڈکاسٹرزاورکمرشل پارٹنرزپاک بھارت میچ کےبغیر شیڈول تسلم نہ کرنےکے موقف پرقائم ہیں،براڈکاسٹرزنےپاک بھارت میچ نہ ہونےکی صورت میں قانونی چارہ جوئی کابھی بتادیا،آئی سی سی جےشاہ کے ذمے داریاں سنبھالنےسےقبل شیڈول کےمعاملےکوحل کرنےکےلئےکوشاں ہیں۔

Leave a reply