چیمپئنزٹرافی کاشیڈول آئی سی سی کیلئے بڑامسئلہ بن گیا

0
4

چیمپئنزٹرافی کاشیڈول جاری کرنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کےلئے بڑامسئلہ بن گیا۔
ذرائع کےمطابق براڈکاسٹرزنےآئی سی سی سےچیمپئنزٹرافی کاشیڈول فوری جاری کرنےکامطالبہ کردیا۔
ذرائع نےکہاہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے2027تک براڈ کاسٹرزکومیڈیارائٹس 3ارب ڈالرز میں دیے تھے اور آئی سی سی نے یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ بھارتی ٹیم کےچیمپئنزٹرافی کےلیےپاکستان آنے سے انکار پر براڈکاسٹرزکوسب سےزیادہ نقصان کاخطرہ ہے،کیونکہ پاک بھارت میچ کے دوران براڈکاسٹرزکوسب سےزیادہ کمائی ہوتی ہے۔
اب شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہو رہا ہے اوربراڈ کاسٹرنےآئی سی سی سےٹرافی شیڈول کےفوری اعلان کا مطالبہ دہرایا ہے۔
واضح رہےکہ بھارت نےاپنی کرکٹ ٹیم چیمپئنزٹرافی کھیلنےکےلئےپاکستان بھیجنےسےانکارکرتےہوئےہائبرڈماڈل میں کھیلنےکاکہاہے۔جس پرپاکستان کرکٹ بورڈنےآئی سی سی کوخط لکھ کرآگاکردیاکہ پاکستان ہائبرڈماڈل میں بھارت کےمیچ کےخلاف ہے۔ دونوں جانب سے پیدا ہونے والی اس صورتحال نےآئی سی سی کو بحرانی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر مائنس بھارت ایونٹ پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی صحافی شیکھرلوتھرا اپنےہی لوگوں پربرس پڑا،بھارتی بورڈپرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ پاکستان نہیں جاناتھاتوپہلےبتادیتےاتناانتظارکیو ں کیا؟پاکستان سےنہیں کھیلناتھاتوانہیں کیوں بلاتےہیں؟

Leave a reply