چین الفتح اور حماس کو قریب لانے میں کامیاب ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق چین کی سرپرستی میں فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان مشترکہ بات چیت کے اعلان کے بعد بیجنگ نے رواں سال اپریل میں تصدیق کی تھی کہ فریقین نے مکالمے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں رواں ہفتے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
چین کے مرکزی ٹیلی وژن کے مطابق فلسطینی گروپوں نے چینی دار الحکومت میں اکٹھا ہو کر مصالحتی بات چیت کی، مزید یہ کہ فتح اور حماس نے مصالحت کے حوالے سے ’’اعلان بیجنگ‘‘پر دستخط بھی کیے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوننگ کے مطابق فتح اور حماس کئی موضوعات کو زیر بحث لائے اور ان میں’’حوصلہ افزا پیش رفت‘‘ سامنے آئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘پر جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ فریقین فلسطینی وحدت کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہو گئے۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے فتح اور حماس کے درمیان کئی الزامات کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔
موزمبیق:متنازعہ انتخابات کیخلاف مظاہرے،21افرادہلاک
دسمبر 25, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجلی صارفین کیلئےبڑی خبر،حکومت کاسولرسسٹم دینےکااعلان
جولائی 9, 2024 -
بجلی بلوں میں ریلیف کامشن:حکومت کااہم تجاویزپرغور
اگست 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔