چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دیدیا

0
2

انسان کے اڑنے کے خواب کو تعبیر مل گئی ، چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دے دیا ۔
آزمائشی بنیاد پر کواڈ کاپٹرز کی مدد سے انسانی اڑن کھٹولا تیار کرلیا گیا۔ جیٹ پیک نہ کوئی پنکھ ، بس کواڈ کاپٹرز! انسانی اڑان کے لئے تیار کردہ اڑن کھٹولا کیسے پرواز کرے گا؟ دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔
چین کے ڈرون مین کو کواڈ کاپٹرز سے فضا میں اڑتا دیکھا جاسکتا ہے، جو بغیر پنکھوں کے صرف کواڈ کواپٹرز کی مدد سے زمین سے پرواز کےلئے بلند ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اڑن کھٹولا ابتدائی طور پر نچلی انسانی اڑان کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اسے آزمائشی بنیاد پر تیار کیا گیاہے۔
چینی ذرائع کے مطابق اڑان بھرنے کیلئے اسے مطلوبہ حفاظتی ساز وسامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔اس کی رفتار کو کنٹرول اور ہوا کے دباؤ کے اثرات سے بچنے کیلئے بھی موڈیفکیشن کاعمل جاری ہے۔ اس کے ساتھ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کےلئے اس اڑن کھٹولے کو پیراشوٹ سے بھی منسلک کیاگیا ہے۔

Leave a reply