کبریٰ خان اورگوہررشیدکی شادی کی تقریبات کاآغاز،تصاویر نےدھوم مچادی

0
7

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان اوراداکارگوہررشیدکی شادی کی تقریبات کاآغازہوگیا،جن کی تصاویرنےسوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
گزشتہ کچھ عرصہ سےاداکارہ کبریٰ خان اوراداکارگوہررشیدکی شادی کی خبریں سوشل میڈیاپرگردش کررہی تھیں،جس کےبعددونوں کےمداحوں کےلئے اب خوشی کی خبرآگئی ہےکےشوبزانڈسٹری کی جوڑی اب شادی کےبندھن میں بندھنے جارہی ہے۔اُن کی شادی کی تقریبات کاآغازہوگیاہے۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی نائٹ سے ہوا، کبریٰ اور گوہر کا نکاح مقدس شہر مکہ میں ہوگا لیکن ڈھولکی سمیت دیگر فنکشن پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں جس میں پاکستانی فنکار بھرپور شرکت کریں گے۔
اداکارگوہررشیدنےاپنی شادی کی ڈھولکی نائٹ کی کچھ تصاویرفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرشیئرکی۔جوجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکار جوڑی کے مداح ان کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a reply