
کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی، فلیٹ سے شواہد اکٹھا کیے گئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ فلیٹ میں 7 سال سے رہائش پذیر تھیں اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے مالک نے کرائے کے لیے کیس کر رکھا تھا، آج عدالتی بیلف آیا تو لاش دیکھی۔
پولیس کے مطابق لاش 15 سے 20 دن پرانی ہے، اداکارہ کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
ڈاکٹرکےمطابق خاتون کی ہسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ ہے، لاش سے نمونے اکٹھے کرلیے گئے ہیں، خاتون کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنےکے بعد سامنے آئے گی۔
حمیرا اصغر کے پڑوسی نے بتایا کہ اداکارہ کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا، حمیرا اصغر کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔
باصلاحیت اداکارہ ذہین طاہرہ کوہم سے بچھڑے6 برس بیت گئے
جولائی 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک کےمیکرواکنامک حالات بتدریج بہترہورہےہیں،وزیراعظم
مارچ 7, 2025 -
مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری( میلسی)
جولائی 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔