کراچی :یکم جون تک گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

0
44

پاکستان ٹوڈے: شہر قائد کے باسی گرمی سے بچنے کیلئے کر لیں تیاری۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی شہرکراچی میںیکم جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری۔۔۔محکمہ موسمیات نے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔آج شہر میںپارہ 40 سے 42 ڈگری کو چھو سکتاہے،کل جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

اور پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں آئندہ دنوںکےدوران درجہ حرارت 42سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گااور فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Leave a reply