کروم براؤزر اب خودکار طور پر ہیک ہونیوالا پاس ورڈ تبدیل کر دے گا

گوگل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،کروم براؤزر اب خودکار طور پر ہیک ہونیوالا پاس ورڈ تبدیل کر دے گا۔
گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں کارآمد فیچر کا اضافہ کر نےکا اعلان، جو صارفین کی آن لائن سکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔اس مقصد کیلئے گوگل کروم میں ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کروایا ہے، جو اُس وقت خودکار طور پر صارف کا پاس ورڈ تبدیل کر دے گا، جب اس کا پاس ورڈ کسی ہیکنگ حملے کی زد میں آنے کے بعد آن لائن جاری کیا جائے گا۔
کمپنی نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ دنوں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف کو اس وقت پاس ورڈ تبدیل کرنے کی تجویز دی جائے گی جب وہ سائن ان ہو گا اور نئے پاس ورڈز کو بھی تجویز کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق کروم کی جانب سے ایک مضبوط متبادل پاس ورڈ تیار کرکے خودکار طور پر پرانے پاس ورڈ کو نئے سے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔اس طرح کا فیچر مختلف پاس ورڈ منیجرز میں پہلے سے موجود ہے، مگر پہلی بار اسے براہ راست کروم براؤزر کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو اب کسی الگ پروگرام کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
دنیا بھر میں اکثر صارفین کے پاس ورڈز لیکس ہوتے رہتے ہیں اور بیشتر صارفین کو علم بھی نہیں ہوتا کہ ان کا پاس ورڈ ڈارک ویب میں لیک ہو چکا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔