لاہور: (پاکستان ٹوڈے) حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے ان کے پہلے معاوضے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ آج سے 10 سال قبل 5 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا جو کہ اس وقت میرے لیے بہت زیادہ تھے، اس وقت میری عمر 16 سال تھی، معاوضہ سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔
اپنے مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا ایک مداح ڈیلیوری بوائے ہے، اس کے پاس جب بھی میرا آرڈر آتا ہے وہ اس آرڈر کے ساتھ میرے لیے کچھ نہ کچھ ضرور لے کر آتا ہے۔
کنزہ ہاشمی نے مزید بتایا کہ میرے اب تک جتنے بھی ایڈریسز تبدیل ہوئے وہ مداح ان سب گھروں میں میرے آرڈر لے کر آچکا ہے، اگر میں گھر میں نہ بھی ہوں تو وہ ریسیو کرنے والے شخص کو میرے لیے لایا گیا تحفہ ضرور دے کر جاتا ہے۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
منکی پاکس مریضوں کیلئے مختص ہسپتالوں کی تعدادمیں اضافہ
اگست 24, 2024 -
ممکنہ آئینی ترمیم:قاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہیں گے
ستمبر 14, 2024 -
اینڈرائیڈ فونز میں سیٹیلائٹ میسجنگ فیچرکب متعارف کروایا جائے گا؟
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔