کپتان شاہین آفریدی کی کپتانی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے برقرار رہیں گی؟
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تنظیم کی ہے، سلیکشن کمیٹی اب 7 افراد پر مشتمل ہو گی،نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ساتوں ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے،کمیٹی ہر فیصلے کو حتمی شکل دے گی ،تمام ساتوں ارکان کے پاس یکساں اختیار ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔
پریس کانفرنس میں رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق جب چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ خود نہیں جانتے کہ ٹیم کا کپتان کون ہوگا، شاہین کپتانی کو جاری رکھیں گے یا ان کی جگہ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان ہوگا اس بارے میں پیر سے شروع ہونے والے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان تو ہوگیا لیکن اب بھی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے بورڈ کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔