کیا چیٹ بوٹس مستقبل میں انسان کے دوست بن جائیں گے؟

کیا چیٹ بوٹس مستقبل میں انسان کے مخلص اور باشعور دوست ثابت ہوں گے؟ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور مصنوعی ذہانت اس تبدیلی کا سب سے نمایاں چہرہ بن چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق آج کے چیٹ بوٹس صرف جملے بنانے کے ماہر نہیں، بلکہ زبان کے پیچھے چھپے جذبات اور ارادوں کو بھی سمجھنے لگے ہیں اوریہ خصوصیت انہیں عام مشین سےبڑھ کر انسان کاڈیجیٹل ساتھی بنا رہی ہے۔مستقبل میں ان سے توقع ہے کہ وہ انسانی اندازِ گفتگو کو مزید قریب سے اپنائیں گے، حتیٰ کہ تلفظ، انداز اور طرزِ گفتگو بھی انسان جیسے ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنیوالے برسوں میں چیٹ بوٹس صرف مشین نہیں رہیں گے، بلکہ ہمارے روزمرہ ساتھی کی حیثیت اختیار کر لیں گے،یہ نا صرف گفتگو میں ساتھ دیں گے، بلکہ جذباتی سپورٹ بھی فراہم کریں گے، تاہم ان کی سمت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ انسان انہیں کس حد تک ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔