کینیڈا: انتخابات،لبرل پارٹی نےمسلسل چوتھی بارمیدان مارلیا

0
2

کینیڈامیں انتخابات،لبرل پارٹی نےمسلسل چوتھی بارمیدان مارلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق لبرل پارٹی نے169 اورکنزویٹوز نے 144سیٹیں حاصل کیں،لبرل کےپاس اکثریت کےلئےدرکار172نشستوں میں سے3کم ہیں،جبکہ لبرل کوہاؤس آف کامنزمیں قانون سازی کےلئےحمایت کی ضرورت ہوگی۔لبرل کوایوان میں اعتمادکےووٹ میں بھی ممکنہ شکست کاسامناہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق لبرل پارٹی7سیٹیں حاصل کرنےوالےنیوڈیموکریٹس کےساتھ اتحاد کرے گی،کنزرویٹولیڈرپیئرپوئیلیوراوراین ڈی پی لیڈرجگمیت سنگھ دونوں اپنی سیٹیں ہارگئے،لبرل پارٹی نے گزشتہ انتخابات کی نسبت15اور کنزوٹیوزنے16سیٹیں زیادہ حاصل کیں،کینیڈاکےانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح67فیصدرہی، جو1993کے بعد سب سےزیادہ ہے۔

Leave a reply