گرمی کی لہر کے دوران طلبا کے بچاؤ کیلئے سکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،گرمی کی لہر سے بچاؤ کیلئے سکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری،محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی لہر کے دوران طلبا وطالبات کے بچاؤ کیلئے سرکاری و نجی سکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طلبا اور عملے کیلئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ طلبا کے لیے سکول ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
سکولوں کو جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق ہوا دار جگہوں اور کمرہ جماعت میں کلاسز لی جائیں گی، جبکہ دھوپ اور کھلے صحن میں کلاسز نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام کمرہ جماعت میں کولنگ کرنیوالے آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،گرمی کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سکولوں کے طلبا اور عملے کو ہیٹ سٹروک کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سہ فریقی سیریز،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
فروری 3, 2025 -
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی
فروری 22, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔