گریٹرمانچسٹر میں پردیس وچ رونقاں،پاکستانی اسٹیج اداکاروں کی عمدہ پرفارمنس

0
76

رپورٹ: ( کرن خان) گریٹرمانچسٹربرطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر میں طنزومزاح سے بھر پور پنجابی اسٹیج شو "پردیس وچ رونقاں” پیش کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے معروف ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکاروں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر، جواد وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے اوورسیز پاکستانیز کیلئے انٹرٹینمنٹ سے بھرپورفیملی سٹیج ڈرامہ پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ اسٹیج ڈرامہ میں خاص طور پر افتخار ٹھاکر کے فینز نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فنکاروں نے برجستہ جملوں سے ہال میں بیٹھے شرکاء کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔ اور اپنی بہترین اداکاری سےحاضرین سے خوب داد وصول کی۔ شو کے آخر میں میں گُلوکارہ عاریشا علی نے اپنی خوبصورت آواز میں پنجابی گانوں سے سننے والوں کو مسحورکردیا ہے.

Leave a reply