گوگل سرچ میں نئے اے آئی فیچرمتعارف، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

گوگل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،گوگل سرچ میں مصنوعی ذہانت والا نیا فیچرمتعارف، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل سرچ انجن کیلئے ایک بہترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
سمپل فائی نامی یہ ٹول ویب پر موجود پیچیدہ تفصیلات کو آسانی سے سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے گوگل ایپ میں اس نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے تحت اگر صارفین کسی ایسے ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں ،جس کی تکنیکی تفصیلات سمجھ نہیں آتیں تو اسے سلیکٹ کریں ،جس پر مور ایکشنز پینل میں سمپل فائی آپشن نظر آئے گا۔اس آپشن پر کلک کرنے پر سلیکٹ کردہ ٹیکسٹ کا ایک نیا اور سادہ ورژن نظر آئے گا، جس کو سمجھنا زیادہ آسان ہوگا۔
یہ نیا فیچر جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے اور ٹیکسٹ کے آسان ورژن میں خیال رکھا جائے گا کہ اوریجنل ٹیکسٹ کا مفہوم متاثر نہ ہو، بلکہ اسے سمجھنا آسان ہو۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹیکسٹ کو آسان بنانے سے لوگوں کو اصل مفہوم کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے پیچیدہ طبی تحقیق، بائیولوجی، قانون، معیشت، ادب، فلسفے، ایرو سپیس اور کمپیوٹر سائنس جیسے شعبوں کی تفصیلات کو آسان فہم بنانا ممکن ہو جائےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔