ہانیہ عامر کا "ذہنی تناؤ” میں مبتلا ہونے کا انکشاف

0
75

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی شوبز انڈسٹری اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انیہ عامرلندن میں موجود ہیں اور ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے اپنی سوٹ میں لکھا کہ یہاں اچھے دن نہیں گزر رہے اور آج کل اچھا محسوس بھی نہیں کر رہی،کچھ عرصے سے طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ مزید لکھا کہ پریشانی کی بات نہیں ہے، میں صحت کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں۔

انیہ عامر نے کہا کہ یاد رکھیں! دماغی صحت بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنا کہ جسمانی صحت، اس پر بحث کرنا طاقت کی علامت ہے ناکہ کمزوی کی، جب آپ کو ضرورت ہو تو براہ کرم مدد طلب کریں۔

Leave a reply