ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات نےہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی،جس میں کہاگیاہےکہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 2اعشاریہ 15فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی بڑھنےکی مجموعی شرح منفی 2اعشاریہ 41فیصدریکارڈکی گئی۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں12اشیامہنگی جبکہ 11اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی،گزشتہ ایک ہفتےمیں انڈےفی درجن 13روپے5پیسےمہنگے ہوئے، ایک ہفتےمیں برائلرمرغی 7روپے12پیسےفی کلومہنگی ہوئی،حالیہ ہفتےکےدوران ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر 33روپے 75پیسے مہنگا ہوا،بریڈ،کیلے،دال مونگ، چینی ،چاول اوربیف بھی مہنگی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتےکےدوران پیازفی کلو2روپے87پیسےسستے ہوئے،حالیہ ہفتےکےدوران ٹماٹرفی کلو2روپے5پیسےسستےہوئے،ایک ہفتےکے دوران لہسن فی کلو7روپے 29پیسےسستاہوا، آٹے کا20کلوکاتھیلا،دال،مسور،گھی اورچنےبھی سستی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں ،جبکہ مٹن ،تازہ دودھ اورچائے سمیت28 اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارجاویدشیخ کااپنی شادیوں سےمتعلق بڑاانکشاف
نومبر 25, 2024 -
پاکستان میں سیاسی جماعت پرپابندی،امریکاکاردعمل
جولائی 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔