ہم سمجھتےہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،بیرسٹرگوہر

0
15

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ ہم سمجھتےہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،ہم مذاکرات جاری رکھناچاہتےہیں شرط ہےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔
اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان ہیں ،عرفان صدیقی کےلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کوتعطل کاشکار کریں،ہماری جوملاقات ہوئی اس میں امن وامان کی صورتحال پربات ہوئی،امن وامان کی صورتحال پر ملاقات پرایشوکھڑانہیں کرناچاہیے،ہم مذاکرات جاری رکھناچاہتےہیں شرط ہےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی نےکہاہے7دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بناتوچوتھی میٹنگ نہیں ہوگی،ہم حکومت کاانتظارکررہےہیں وہ کیاپیش رفت بتاتےہیں،اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بننےجارہاتومذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا،حکومت کو گھبراہٹ ہےکیونکہ یہ فارم47کی حکومت ہے،حکومت کومذاکرات پرتوجہ دینی چاہیے۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ ہم سمجھتےہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،ہمیشہ کہتاہوں تحمل اوربرداشت کیساتھ مذاکرات پرفوکس کرنا چاہیے ،بات آگےبڑھانےکےلئےجلدبازی کےبجائےتحمل سےکام لیناہوگا،ٹرمپ کی حلف برداری کےدعوت نامےسرکاری سطح پرنہیں آئے،ڈونلڈٹرمپ کےدعوت نامے ان کی الیکشن کمیٹی ڈیسائیڈکرتی ہے۔

Leave a reply