آئی ایم ایف کی شرط پرحکومت کا گندم خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

0
108

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبے صرف گندم کا ایمرجنسی اسٹاک ہی اپنے پاس رکھیں گے، وفاق اور صوبے سال بھر کے لیے 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہی ذخیرہ کریں گے، اسٹریٹجک ذخائر کی خریداری بھی وفاق کے بجائے نجی کمپنی کرے گی۔ وفاق 15لاکھ، پنجاب 25 اور سندھ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ رکھے گا، جبکہ خیبرپختونخوا ساڑھے 7 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرسکے گا۔وفاق اور صوبوں کے لیے گندم نجی کمپنی خریدے گی۔
ذرائع کابتاناہےکہ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فنانسنگ اور گندم رکھنے کی ذمہ دار بھی کمپنی ہوگی، وفاق صرف سروسز چارج دے گا، حکومت کو 570ارب روپے کی سالانہ بچت کا تخمینہ ہے۔ وزارت غذائی تحفظ نے سروسز چارجز کے لیے 30 ارب روپے مختص کردیے ہیں، گندم کی سپورٹ پرائس سسبڈی بھی نہیں ہوگی، قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔ وزارت غذائی تحفظ عالمی بینچ مارک کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت طے کرے گی۔

Leave a reply