معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس میں عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کردی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کی۔ ملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیا۔
پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ ملزمان میں حسن شاہ،تنویر احمد،قیصر عباس،رشید احمد ،فلک شیر ،میاں خان، یاسر علی،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزمان نےڈرامہ نگارکےاے ٹی ایم سے 2 لاکھ 87 ہزارروپے نکلوائے،حسن شاہ سمیت دیگر آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائےگا مہلت دی جائے۔
جس پرعدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں اضافہ کارجحان برقرار
اکتوبر 9, 2024 -
وزیراعظم کی صدرمملکت سےملاقات: سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
دسمبر 23, 2024 -
پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کاجسمانی ریمانڈ،عدالت کابڑاحکم
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔