یوٹیوبرز پر نہیں ان کو دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہوں،بشریٰ انصاری

0
16

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نےکہاہےکہ یوٹیوبرز پر نہیں ان کو دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہوں۔
حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نےایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں اداکارہ نےاپنےتجربےاورڈیلی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کی۔
بشریٰ انصاری کاکہناتھاکہ میں ایک دو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو ڈھونڈ رہی تھی، مجھے معلوم نہیں ہے ان کو کہاں دیکھوں اور کون لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں؟ میں کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں،ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ بلکہ میں یوٹیوبرز پر نہیں ان کو دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں، یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ وہ ان کی غیر معمولی فین فالوونگ اور شاہانہ شادیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ہیں۔

Leave a reply