لاہورہائیکورٹ کے11مستقل ہونیوالےججزنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونے والے11 ججزنےعہدوں کاحلف اٹھالیا۔
تقریب حلف برداری لاہورہائیکورٹ کےمرکزی حال سبزہ زارمیں ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے11مستقل ہونےوالےججزسےعہدوں کاحلف لیا۔ اور حلف اٹھانے والے ججز کو مبارکباد بھی دی۔
تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پراسیکوٹرجنرل پنجاب سمیت دیگر سینئر وکلانے بھی شرکت کی۔
لاہورہائیکورٹ کے11مستقل ہونےوالےججزمیں جسٹس حسن نواز مخدوم ،جسٹس ملک وقارحیدراعوان شامل جبکہ جسٹس سرداراکبر،جسٹس احسن رضاکاظمی بھی مستقل ہونےوالےججزمیں شامل ہیں۔
جسٹس ملک جاویداقبال ،جسٹس محمدجوادظفربھی مستقل ہونےوالےججزکی ٹیم کاحصہ جبکہ جسٹس خالد اسحاق ،جسٹس ملک اویس خالداورجسٹس سلطان محمودبھی مستقل ججزمیں شامل ہیں۔جسٹس تنویر احمدشیخ،جسٹس عبہرگل خان بھی لاہورہائیکورٹ کےمستقل ججزمیں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے11ججزکومستقل کرنےکی منظوری دی گئی تھی ۔















