آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائرزکے فارمیٹ میں تبدیلیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سپر سکس مرحلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا نیا کوالیفائر فروری اور مارچ 2027 میں 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جاتا تھا جس کے بعد سپر سکس مرحلہ ہوتا تھا اور مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جاتے تھے۔
تاہم نئے فارمیٹ کے تحت 23 میچز ہوں گے۔دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم براہ راست 2027 ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سپر سیریز مرحلے میں حصہ لیں گی۔















