سعودی حکومت کاعازمین کوحج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

0
2

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

وزارت نے غیر ملکی شہریوں سے قوانین کی پابندی اور خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

Leave a reply