پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد اسمارٹ واٹر میٹر لگانے کا منصوبہ

0
4

پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 2029 تک ایک لاکھ 50 ہزار 900 سے زائد اسمارٹ واٹر میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں پانی کے میٹرز اور زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
واسا حکام کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد پانی کے میٹرز درکار ہیں۔
حکام کے مطابق اسمارٹ میٹرز سے پانی کی ریڈنگ خودکار طریقے سے حاصل ہوگی، جس سے عملے کی مداخلت کم اور نظام میں شفافیت آئے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کیلئے 70 ری چارج کنوؤں پر کام جاری ہے، جن میں 20 مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ ان منصوبوں سے سالانہ 11.4 ملین گیلن پانی محفوظ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a reply