پی ایس ایل کےآئندہ سیزن کیلئے 2نئی ٹیموں کی انٹری

0
19

پی ایس ایل کےآئندہ سیزن کیلئے 2نئی ٹیموں کی انٹری،پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل کر لی گئی ہیں۔ ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کی ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی، جبکہ اوزی ڈیولپرز نے سیالکوٹ کی ٹیم 185 کروڑ روپے میں حاصل کی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے جناح کنونشن سینٹرمیں پاکستان سپرلیگ میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت کےلئےنیلامی کی تقریب منعقدہوئی۔جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تاڑر نے بھی شرکت کی۔جبکہ علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد بولی میں 9 پارٹیاں شریک تھیں۔
حیدرآباد پی ایس ایل میں شامل:
ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی7ویں ٹیم کےلئے 175 کروڑ روپے کی بولی لگائی جوکےخریدنےمیں کامیا ب ہوگئے،اورٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےحیدرآبادٹیم کےمالک فوادسرورکاکہناتھاکہ میں حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔
سیالکوٹ پی ایس ایل میں شامل:
پاکستان سپرلیگ کی 8ویں ٹیم کےلئےبولی کاعمل شروع ہواتو خوب مقابلہ ہوا تاہم اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے سیالکوٹ شہر کا نام منتخب کیا۔
پی ایس ایل کی 7ویں اور 8 ویں ٹیم مجموعی طور پر 3ارب 60کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔اس طرح پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت سے اب مجموعی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نےپاکستان سپرلیگ ٹیموں کے کامیاب آکشن پر کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت نے پی ایس ایل میں نئی روح پھونک دی ۔
نیلامی کی تقریب میں ہانگ کانگ سکسز اور اے ایف سی ایشیا کپ کی فاتح ٹیم پاکستان شاہینز اور انفرادی طور پر کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیے گئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا انعقادرواں سال 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔

Leave a reply