26نومبراحتجاج کامعاملہ :بشریٰ بی بی کی7مقدمات میں ضمانت میں توسیع

26نومبراحتجاج کےکیس میں بانی پی ٹی آ ئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع ہوگئی۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 26نومبراحتجاج کےکیس کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی ایڈوکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بشریٰ بی بی کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ اورشامل تفتیش ہونے کے لئے درخواست دائرکی گئی۔
عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتےہوئے کیس کی مزیدسماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔
یادرہےکہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ آبپارہ ،سیکرٹریٹ ،ترنول، رمنا میں 2،مارگلہ اور کراچی کمپنی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کاانخلاتیزی سےجاری
اپریل 24, 2025تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت ایک اور ٹیسٹ لازمی قرار
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔