26نومبراحتجاج کیس:عدالت کاچالان جمع نہ کروانے پراظہاربرہمی

26نومبراحتجاج کیس میں عدالت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواودیگرکےخلاف چالان جمع نہ کروانے پرشدیدبرہمی کااظہارکیا۔
اسلام آبادکی انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے خلاف 26نومبراحتجاج کیس میں چالان جمع نہ کروانے کے معاملے پر سماعت کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ وضاحت کرے کہ اب تک چالان کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔
عدالت نے سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ یہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے، عدالت کو ہر صورت چالان درکار ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے مزید کہا کہ پولیس گرفتاری کرے یا کوئی اور کارروائی، یہ عدالت کا معاملہ نہیں، عدالت کو صرف چالان چاہیے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔















