27 ویں شب: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد کا روح پرور اجتماع
مکہ مکرمہ:(پاکستان ٹوڈے) 27 ویں شب کے موقعہ پر حرمین شریفین میں کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں افراد نے 27 شب کی تراویح اور دعا میں شرکت کی۔
مسجد الحرام میں تراویح کے دوران دالان، تہہ خانے، چھت، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔
اس سے قبل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بھی حرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز ادا کی، انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
مسجد الحرام میں آمدورفت کے راستے جدا رکھے گئے تاکہ لوگ آرام سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی
اپریل 30, 2024 -
بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے
فروری 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔