دوسراون ڈے:پاکستان کاسری لنکاکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
12

دوسرےون ڈےمیں پاکستان نےسری لنکاکےخلاف ٹاس جیت کےپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےتین میچوں کی سیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان آغا نےٹاس جیت کرمہمان ٹیم کوپہلےبیٹنگ کرنےکی دعوت دےدی۔کپتان شاہین آفریدی کی جگہ سلمان آغاقومی ٹیم کی قیادت کررہےہیں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔
قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں،کپتان شاہین آفریدی کی جگہ وسیم جونیئراورفہیم اشرف کی جگہ ابراراحمدکوٹیم میں شامل کیاگیاہے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کاکہناہےکہ فول پروف سیکیورٹی کےلئے فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔
پاکستان کااسکواڈ:
محمدرضوان،بابراعظم،(کپتان)سلمان آغا،صائم ایوب،فخرزمان،وسیم جونیئر،ابراراحمد ٹیم کاحصہ،جبکہ حسین طلعت ،محمدنواز،نسیم شاہ اورحارث رؤف کوبھی ٹیم میں شامل کیاگیا۔
واضح رہےکہ سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےمہمان ٹیم کو6رن سےشکست دےکر0-1کی برتری حاصل کرلی تھی۔

Leave a reply