گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا

0
7

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کےاجلاس میں نومنتخب 30 اراکین اسمبلی نےحلف اٹھالیا،اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے اراکین سے حلف لیا،اسپیکر نےحلف کے بعد اراکین اسمبلی کومبارکباد دی۔
اسمبلی میں حلف اٹھانے والےاراکین میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13،مسلم لیگ (ن) کے 9،استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 6، مجلس وحدت مسلمین کا ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔
اجلاس کےاگلےمرحلےمیں اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کاعمل مکمل کیاجائےگا،اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا،وزیراعلیٰ بھی پیپلزپارٹی سے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوں گے،اسپیکر کےانتخاب کےلیےپیپلز پارٹی کےعمران ندیم بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

Leave a reply