ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

0
4

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 31 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 43 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

Leave a reply