تیسراون ڈے:پاکستان کوشکست دیکربنگلہ دیش نےسیریزاپنےنام کرلی

تین میچزپرمشتمل سیریزکےآخری میچ میں بنگلہ دیش نےپاکستان کو11رنز سے شکست دےکرسیریز1-2سےاپنےنام کرلی۔
تین میچزپرمشتمل سیریزکاآخری اورفیصلہ کن میچ میرپور میں کھیلاگیا،پاکستان ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی نےبنگلہ دیش کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبولنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان بنگلہ دیش نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 290 رنز بنائے۔ ہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم آخری گیند پر 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 41رنزبنائے،سیف حسن 36رنزبناسکےجبکہ تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے اور توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 شکارکیے جبکہ کپتان شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان ٹیم آغازسےہی مشکلات کاشکاررہی،اوپنرزٹیم کواچھاآغازفراہم نہ کرسکے،تاہم سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت ٹیم فتح کے قریب تو آئی تاہم اس میں کامیابی نہ مل سکی۔سلمان علی آغا نے 106رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سعد مسعود نے38رنزبنائےکپتان شاہین آفریدی نے37 سکورکی اننگزکھیلی اورعبدالصمد نے34 رنزبنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور ناہید رانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو 11 برس بعد کامیابی ملی ہے۔
پاکستانی اسکواڈ:
بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری،محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعدمسعود ،فہیم اشرف،کپتان شاہین آفریدی،حارث رؤف اور ابراراحمد شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دی تھی، جبکہ پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔














