وینزویلا کے دارالحکومت میں 7 دھماکے،جنوبی علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

0
38

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں 7 دھماکےہونےسےجنوبی علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق دھماکےکراکس کےجنوبی علاقےمیں فوجی اڈےکےقریب ہوئے،جس کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،دھماکوں کی وجہ سےمختلف مقامات پردھواں اٹھتے ہوئےدکھائی دے رہا ہے،دھماکوں کےنتیجےمیں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیاجس کے بعد جنوبی علاقہ اندھیرےمیں ڈوب گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق وینزویلاکےشہرکراکس میں سائرن بج رہےہیں،دھماکوں کےبعدصدارتی محل کےٹینک گشت کررہےہیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےوینزویلامیں حملوں کاحکم دیا،کراکس میں جہازوں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔
وینزویلاکےصدرنگولس مادورونےامریکی حملےکی تصدیق کرتےہوئےملک میں ایمرجنسی کےنفاذکااعلان کردیا۔
وینزویلین صدرنگولس مادورو نےکہاہےکہ امریکی فوجی جارحیت کومسترداورسخت مذمت کرتےہیں،حملےکراکس،میرانڈا،آراگوا،لاگویراریاستوں میں ہوئے،امریکی جارحیت بین الاقوامی امن اوراستحکام کوخطرےمیں ڈال سکتی ہے۔
روسی میڈیاکےمطابق امریکی حملوں میں وینزویلاکےدفاعی ہیڈکوارٹرزکونشانہ بنایاگیا،جبکہ وینزویلاکےصدرصدارتی محل چھوڑکرچلےگئے۔
کولمبیاکےصدرنےایکس پربیان جاری کیاکہ کراکس پراس وقت بمباری کی جارہی ہے،وینزویلاپرمیزائلوں سےحملہ کیاگیاہے۔

Leave a reply