
9مئی مقدمات میں بانی تحریک انصاف عمران کی ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےایڈمن جج منظرعلی گل آج رخصت پرہونےکی وجہ سےاے ٹی سی ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت ملتوی کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں، عمران خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوئی جبکہ دیگر 4 مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں زیر التوا ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔