دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری

0
4

دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی گئی۔کون کونسےنام شامل ہیں؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
سیاستدان عموماً اپنے فیصلوں اور قیادت کی بدولت مشہور ہوتے ہیں لیکن کچھ رہنما اپنی نجی دولت کی وجہ سے بھی خبروں کی سرخیوں میں آ جاتے ہیں۔ یاہو فنانس نے دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی۔
روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو دنیا کے سب سے امیر سیاستدان کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جو 200 ارب امریکی ڈالر کے مالک ہیں۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 9 ارب امریکی ڈالر کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت 7.2 ارب امریکی ڈالر نکلی ۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی دولت 5 ارب امریکی ڈالر نکل آئی۔
افریقی ملک ایکواٹوریل گنی کے صدر تیوڈورو اوبیانگ نگویما کی دولت 600 ملین امریکی ڈالر نکلی۔ روانڈا کے صدر پال کاگامے کے اثاثوں کی مالیت 500 ملین امریکی ڈالر ہے۔ترک صدر رجب طیب ار دوان کی دولت 500 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دولت 500 ملین امریکی ڈالر ہے۔ جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کی دولت تقریباً 450 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے ۔

Leave a reply