پاکستان بھی ہمارا ، فوج بھی ہماری ،پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں، بیرسٹر گوہر

0
105

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا ، نہ ہے نہ ہوگا۔
سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےتمام جمہوریت پسند قوتوں سے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ پاکستان بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا ، نہ ہے نہ ہوگا۔یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں ، اعتماد کے فقدان کو ختم کریں۔ ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

Leave a reply