غزہ میں فوج بھیجنےپرغورکی پیشکش پرپاکستان کےشکرگزارہیں،امریکا

0
6

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نےکہاہےکہ غزہ میں فوج بھیجنےپرغورکی پیشکش پرپاکستان کے شکر گزارہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا اپنےبیان میں کہنا ہےکہ یہ اچھی بات ہےپاکستان کم ازکم اس کاحصہ بننے پر غور کررہاہے،پاکستان نےغزہ میں فوجی دستےبھیجنےسےپہلےکچھ سوال پوچھے ہیں،اگرپاکستان آمادہ ہوتواہم کرداراداکرسکتاہے،متعلقہ ممالک سےغزہ میں زمین پرمودگی پربات کی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق مارکوروبیونےمزیدکہاکہ ہم نےغزہ معاملےپرتمام متعلقہ ممالک سےزمین پرموجودگی پربات کی ہے،تمام متعلقہ ملکوں نےفوج کی موجودگی کےمینڈیٹ اورفنڈنگ میکنزم پربات کی ہے،غزہ سٹیبلائزیشن فورس کاحصہ بننےکی پیشکش پرغورکےلئےپاکستان کےبہت مشکورہیں،غزہ فوج بھیجنےکےمعاملےپرکئی سوالات کےجوابات ابھی درکارہیں،اس کےبعدہی ہم کسی ملک سےیہ کہہ سکیں گے کہ غزہ امن منصوبےمیں خدمات پیش کرے۔
امریکی وزیرخارجہ نےکہاہےکہ مجھےپورایقین ہےکہ بہت سےملک ایسےہیں،جواس تنازعےمیں شریک ہرفریق کےلئےقابل قبول ہیں،اگلامرحلہ بارڈرپیس اورفلسطینی ٹیکنوکریٹک گروپ کااعلان کرناہے۔

Leave a reply