پنجاب حکومت کاصوبے بھر میں آئی ٹی سٹیز بنانے کا اعلان

0
6

پنجاب حکومت کاصوبےبھر میں آئی ٹی سٹیز بنانے کا اعلان،نئے سال 1،1لاکھ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ،سکالرشپ کیساتھ سکلڈ نوجوانوں کیلئے پرواز کارڈ متعارف کروایاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران طلبا کو نوید سناتے ہوئےپورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز بنانے اورلاہور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا سینٹر بنانے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ طلبا نے محنت کرکے اپنے والدین اور میرے خواب پورے کیے ،طلباو طالبات کو ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں،جبکہ ان سکیموں سے بھی بڑھ کرمزید اپنے بچوں کیلئے بہت کچھ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ پنجاب حکومت سے جو ہوسکا ،طلبا اور نوجوانوں کیلئے کرے گی۔

Leave a reply