پولیس یونیفارم پہننےپراداکارہ صباقمرکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرکوپولیس یونیفارم پہن کرشوٹنگ کروانا مہنگاپڑگیا، ادکارہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی گئی۔
لاہورکی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نےوسیم زوارکی درخواست پر صبا قمر کے خلاف سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی ویڈیومیں اداکارہ صباقمرپولیس یونیفارم میں ملبوس ہیں،جس میں اداکارہ نےایس پی کابیج بھی لگایاہواہے۔
درخواست میں کہاگیاکہ پولیس یونیفارم پہننےسےپہلےپولیس سےاین اوسی لیناہوتاہے،میں نے اداکارہ کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی توکوئی کارروائی نہیں ۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔















