26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر

0
29

26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائرکردی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت11ملزمان کےخلاف 26نومبرکےاحتجاج پردرج مقدمےکی سماعت ہوئی۔علیمہ خان کےوکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔مقدمےمیں نامزددیگرملزمان کےوکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
علیمہ خان کی جانب سے ایک دن کی حاضری سےمعافی کی درخواست دائرکی گئی ،درخواست علیمہ خان کےوکیل فیصل ملک کی جانب سے دئرکی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ علیمہ خان باقی کیسزمیں مصروف ہیں،عدالت پیش نہیں ہوسکتیں۔
مقدمےمیں نامزد3ملزمان کےوکلاءنے8گواہان پرجرح مکمل کی۔
عدالت نےعدم پیشی پر3ملزمان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 5جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply