رانی مکھر جی کی واپسی:’’او مائی گاڈ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی

0
20

بالی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ رانی مکھر جی بہت جلد جی ’’او مائی گاڈ‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے ذریعے پردۂ سکرین پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ میں ایک بار پھر ’’او مائی گاڈ‘‘ کا شور سنائی دینے والا ہے کیونکہ اکشے کمار کی اس بلاک بسٹر فلم کےتیسرےسیکوئل کی تیاری شروع کردی گئی۔اس بار کہانی میں صرف سوال نہیں ہوں گے بلکہ ایک مضبوط، باوقار اور چونکا دینے والا کردار بھی شامل ہونے جا رہا ہے اور وہ کردار نبھائیں گی رانی مکھرجی۔
فلم کی ہدایات ایک بار پھر امیت رائے دیں گے جنہوں نے پہلے دو حصوں میں مذہب، سماج اور سوالات کو تفریح کے ساتھ جوڑ کر شائقین اور ناقدین کو متاثر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن رواں سال شروع ہونے کا امکان ہےجبکہ شوٹنگ کا شیڈول اور ریلیز ڈیٹ کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

Leave a reply