جوڈیشل کمیشن اجلاس:اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کی منظوری

0
31

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری، اہم عدالتی تقرریوں سمیت اسلام آبادہائیکورٹ کےتین ایڈیشنل ججزکی مستقل تقرری کی منظوری دےدی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کےتین اجلاس منعقدہوئے،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کی سفارش کی گئی۔
جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل کی بھی بطور مستقل جج توثیق کر دی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ جسٹس ایوب خان کی توثیق کی سفارش اکثریتی رائے سے مسترد کر دی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو ججز تقرری کے انٹرویو، طریقہ کار اور رولز میں ترامیم سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔

سپریم کورٹ کےاعلامیےمیں کہاگیاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں عدالتی اورپالیسی امور پرغور کیا گیا ،ہائیکورٹس کےآئینی بینچزکیلئےججزنامزدگی کےمعیاراورانٹرویوکےطریقہ کارپرغورکیاگیا۔

Leave a reply