عمران خان کے آنکھ کے آپریشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا بیان سامنے آ گیا

0
26

عمران خان کے آنکھ کے آپریشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزہسپتال کا بیان سامنے آ گیا ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزہسپتال ڈاکٹر رانا عمران کاکہناہےکہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت پر پمزہسپتال کے ڈاکٹروں نےطبی معائنہ کیا،جہاں پرڈاکٹروں نےعمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص کی۔ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزہسپتال کابتاناہےکہ عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیاتھا،عمران خان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا، آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی، عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

Leave a reply