پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

0
6

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کا آئی ایم ایف (IMF) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی وزراء کے بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت لیوی ختم ہی نہیں کر سکتی تو پھر وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ جب ملاقات کا کوئی ایجنڈا ہی نہیں تو ملنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو “بھتہ” قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ احتجاج نہ کرنے سے جماعت اسلامی کمزور ہو گئی ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

Leave a reply