بھاٹی گیٹ واقعہ:گرفتارملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

0
16

بھاٹی گیٹ واقعہ میں گرفتار5ملزمان کو4روزہ جسمانی ریمانڈمنظورہونے پر پولیس کےحوالےکردیاگیا۔
بھاٹی گیٹ کےعلاقےمیں سیوریج لائن میں گرکرماں بیٹی کےجاں بحق ہونے کےمقدمےمیں پراجیکٹ منیجرسمیت5افسران کوضلعی کچری میں پیش کیاگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نےکیس کی سماعت کی ۔
پولیس کی جانب سےملزمان کے14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی،جبکہ ملزمان کےوکیل نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔
ریمانڈ پر دیے گئے ملزمان میں پروجیکٹ منیجر، سیفٹی انچارج، سائٹ انچارج اور ٹھیکیدار شامل ہیں۔
واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسےمجرمانہ غفلت قرار دیا اور ذمہ دار افسران کی فوری گرفتاری اور معطلی کے احکامات جاری کیے تھے۔

Leave a reply