پاکستان کابھارت سےکھیلنےسےانکار،آئی سی سی منانےکیلئےراستہ تلاش کرنےلگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈمیں پاکستان کابھارت سےکھیلنےسےانکارپرآئی سی سی منانے کیلئے راستہ تلاش کرنےلگا۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکاکی مشترکہ میزبانی میں کھیلاجائےگا۔جس میں پاکستان کےمیچ سری لنکا میں کھیلےجائیں گے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے پاکستان کومنانے کےلئےراستہ تلاش کرنا شروع کردیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ معاملے پر پاکستان سےبیک چینل بات چیت کرےگا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق آئی سی سی نےڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کوبیک چینل بات چیت کی ذمہ داری دی ہے۔
خیال رہےکہ اس حوالےسےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ملاقات کی تھی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنےکےبارےمیں فیصلہ کیاگیاتھا۔ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیاتھاکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرےگامگربھارت کےخلاف میچ نہیں کھیلےگا۔















